• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن پر تنقید افسوسناک، اپوزیشن کی مخالفت برائے مخالفت، تجزیہ کار


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال حکومت یا اپوزیشن، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملہ پر کس کا موقف درست ہے؟ 

جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ حکومت چیف الیکشن کمشنر سے مطمئن نہیں تو سپریم جیوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرے۔

ارشاد بھٹی نے کہا کہ حکومت، اپوزیشن اورا لیکشن کمیشن تینوں ہی ای وی ایم کے معاملہ پر غلط ہیں۔

تینوں ذاتی لڑائیوں میں مصروف اوررویہ ٹھیک نہیں ہے۔

حکومت الیکشن کمیشن پر جس طرح تنقید کررہی ہے وہ افسوسناک ہے۔

تازہ ترین