• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درختوں کی کٹائی ، ہائوسنگ سوسائٹی کے سی ای او کو تین سال قید، ڈیڑھ ارب جرمانہ ایک ارب کے درخت بھی لگانا ہونگے

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر، خصوصی رپورٹ ) درختوں کی بڑے پیمانے پر کٹائی اور انوائرمنٹل پروٹیکشن ریگولیشنز 2008کی خلاف ورزی پرسینئر سپیشل مجسٹریٹ سی ڈی اے کی عدالت نے نجی ٹاؤن کے سی ای او چوہدری عثمان کو مجموعی طور پر تین سال قید کی سزا سنادی ۔ملزم کو ڈیڑھ ارب روپے جرمانہ اور ایک ارب کے درخت لگانے کا حکم بھی دیا گیا۔ عدالتی فیصلے کے بعد ملزم کو کمرہ عدالت سے پولیس نے گرفتار کر لیا۔ کیس کی سماعت سینئر سپیشل مجسٹریٹ سی ڈی اے سردار آصف کی عدالت میں ہوئی۔
تازہ ترین