• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ظاہر شاہ شہید باکسنگ کی فاتح سندھ ٹیم کا ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل افتخار حسن چوہدری اور اصغر بلوچ کے ساتھ گروپ
ظاہر شاہ شہید باکسنگ کی فاتح سندھ ٹیم کا ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل افتخار حسن چوہدری اور اصغر بلوچ کے ساتھ گروپ

جاپان میں کھیلی جانے والی ایشین والی بال چیمپئن شپ ایران نے جیت لی، فائنل میں جاپان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا،پاکستان نے مضبوط حریف جنوبی کوریا کو شکست ساتویں پویزشن حاصل کی اور اپنی پچھلی پوزیشن کو برقرار رکھا، 21 ویں ایشین والی بال چیمپئن شپ میں 16 ٹیموں نے حصہ لیا۔ جس میں بھارت نے نویں اور کویت نے16پوزیشن حاصل کی۔ ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کی پر فار منس خاصی بہتر نظر آئی،پاکستان برج کی معروف شخصیت محمد ازو رالحق طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے ان کا شمار ملک میں اس کھیل کے بانیوں میں ہوتا تھا، مرحوم پاکستان برج فیڈریشن میں بھی مختلف عہدوں پر منتخب ہوئے جبکہ عالمی تنظیم کی بھی کئی کمیٹیوں میں شامل رہے۔

ان کے انتقال پر فیڈریشن کے صدر جاوید خالد اور سکریٹری جنرل احسان قادر کے علاوہ برج کے قومی اور انٹر نیشنل کھلاڑیوں نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک نرم مزاج تھے اور ان کے چھوٹے قد نے انہیں برج کمیونٹی میں دیو بننے سے نہیں روکا، ہر ایک کے ساتھ خوشگوار تعلقات تھے انہوں نے ہمارے زون میں اس کھیل کو فروغ دینے کے لیے سخت محنت کی، ان کے انتقال سے پاکستان ایک پُرجوش برج ایڈمنسٹریٹر ، آرگنائزر اور ایک عظیم انسان سے محروم ہوگیا۔

56 ویں قومی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا میلہ پاکستان واپڈا نے لوٹ لیا، جس نے مردوں اور خواتین کے ٹیم ایونٹ ٹائٹل کے ساتھ دونوں انفرادی اعزازت بھی اپنی جھولی میں ڈال لئے، کو ئٹہ میں ہونے والی چیمپئن شپ میں مردوں کے انفرادی فائنل میں پاکستان واپڈا کے18سالہ شاہ خان نے اپنے ہی ادارے کے55 سالہ عاصم قریشی کو چار،صفر سے مات دی، شاہ خان نے ایونٹ میں ٹرپل کرائون حاصل کیا۔ 

انہوں نے مینز ڈبلز، ٹیم ایونٹ میں بھی گولڈ میڈل جیتا، پاکستان واپڈا کی 16سالہ پرنیا خان نے اپنے ہی ادارے کی محمودہ حیدر کو 2-4 سے ہرا کر خواتین کی نئی چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا، پاکستان ٹیبل ٹینس کی تاریخ میں دونوں نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے کم عمر قومی چیمپئن بننے کا اعزاز اپنے نام کیا۔

مراد علی (این بی پی) اور ماہور شہزاد (واپڈا) کوئٹہ میں کھیلا جانے والےآل پاکستان قومی رینکنگ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں سنگلز ٹائٹل اپنے نام کر لئے، مراد علی نے فائنل میں سوئی ناردرن کے مقیت طاہر کو جبکہ ماہور شہزاد نے این بی پی کی پلوشا بشیر کو ناکامی سے دوچار کیا، تقریب کے مہمان خصوصی عبدالخالق ہزارہ وزیر کھیل بلوچستان تھے۔ انہوں نے فائنلسٹ میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے۔ 

زبیر محمدی کر کٹ کا افتتاح مہمان خصوصی شاہدعلی خان کرتے ہوئے
زبیر محمدی کر کٹ کا افتتاح مہمان خصوصی شاہدعلی خان کرتے ہوئے 

 الرحمٰن کرکٹ کلب کے زیر اہتمام محمد زبیر محمدی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح سید شاہد علی سابق سیکریٹری کے سی سی اے زون دو نےکیا،ایونٹ میں کراچی زون دو کی 31 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ٹورنامنٹ ناک آوٹ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا ، انٹری فیس نہیں ،گیند ٹورنامنٹ کمیٹی فراہم کرے گی، سید شاہد علی نے کہا کہ ہماری ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ جیسے بھی حالات ہوں زون میں کرکٹ کی سرگرمیاں بحال رہنی چاہئیں ، افتتاحی تقریب میں جمیل احمد ، فرید الدین ، شاہد نواب ، محمد اصغر ، نذیر بٹ ، قمبر علی ، عبدالصمد بلوچ ، عبداللّہ خان نیازی ، میجر کوثر کاظمی ، احسان اللّٰہ ، عبدالحنان ، جاوید احمد و دیگر بھی موجود تھے، افتتاحی میچ میں نیو سنگم کرکٹ کلب نے زیڈ اے اسپورٹس کو شکست د ی ۔ملیر کے سنیئر کر کٹرز نے ملیر یکجہتی کپ کے نام سے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا ہے۔ 

ملیر یک جہتی کرکٹ کی کٹ کی تقریب کے موقع پر پر ایس او سعود آباد رونمائی کرتے ہوئے
ملیر یک جہتی کرکٹ کی کٹ کی تقریب کے موقع پر پر ایس او سعود آباد رونمائی کرتے ہوئے

اس ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی میں جمیل احمد، عامر علی اور ایم نسیم شامل ہیں، اس ٹورنامنٹ کی حاص بات کہ یہ کلر کٹ ٹورنامنٹ ہوگا اور اس ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں شریک ہیں ، جن میں القریش، اے ون، اے ٹو، اے ایریا، محمدی ڈیرہ اور اقلیتی برادری کی ٹیم شامل ہیں، ٹورنامنٹ کا آغاز 26 ستمبرکو ہوگا، ٹیموں کی کٹ کی رونمائی کی تقریب کی گئی، تقریب کے مہمان خصوصی ایس ایچ او سعودآباد صفدر بروہی تھے، ایس ایچ او سعودآباد نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ سندھ پولیس بھی کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے کے لیے کوشاں ہے، اس موقع پر توقیر احمد خان، شمیم احمد، سلیم قریشی، آفتاب عالم، محمد رفیق اور شمیم انصاری بھی موجود تھے، تقریب کے آخر میں ایس ایچ او سعود آباد صفدر بروہی نے ٹورنامنٹ میں شامل آٹھ ٹیموں کے کھلاڑیوں کو کٹ دی۔

سرسید یونیورسٹی کی تقریب میں رجسٹرار سید سرفارا علی مہمان کو شیلڈ دیتے ہوئے
سرسید یونیورسٹی کی تقریب میں رجسٹرار سید سرفارا علی مہمان کو شیلڈ دیتے ہوئے

سرسید یونیورسٹی کے اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کراچی کے دورے پر آئے ہوئے پنجاب کی مختلف یونیورسٹیوں کے ڈائریکٹر اسپورٹس کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا، سر سید یونیورسٹی کے رجسٹرار ریٹائرڈ کموڈور سید سرفراز علی نے مہمانوں کو یونیورسٹی کی جانب سے یادگاری تحائف پیش کئے، دورے پر آئے ہوئے تمام ڈائریکٹرز نے سر سید یونیورسٹی کے کراچی کے نوجوانوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کو قابل قدر قرار دیا۔ 

پروفیسر اعجاز فاروقی آل سندھ کر کٹ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر عارف حفیظ کو شیلڈ دیتے ہوئے
پروفیسر اعجاز فاروقی آل سندھ کر کٹ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر عارف حفیظ کو شیلڈ دیتے ہوئے

ظہرانے میں شریک ڈائریکٹرز میں ارشد ستار، یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب محمد احمد خان ہرل، یونیورسٹی آف سرگودھا رانا امجد، یو وی اے ایس، زاہد بشیر، سپیرئیر یونیورسٹی، عدنان صدیقی، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور، محمد عقیل رانا، یونیورسٹی آف لاہور، محمد تنویر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، راشد قریشی یونیورسٹی آف کراچی اور شاہ میر خٹک، ہمدرد یونیورسٹی نے شرکت کی۔ دیگر معززین میں ڈاکٹر عقیل الرحمان، ڈین بیسک سائنسز، مناف ایڈوانی، ڈائریکٹر فائنانس، گوہر رضا، پریزیڈنٹ نیٹ بال فیڈریشن، محمد عدیل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسپورٹس کراچی یونیورسٹی، محمد اکبر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسپورٹس کراچی یونیورسٹی اور مبشر مختار، ڈائریکٹر اسپورٹس سر سید یونیورسٹی بھی موجود تھے۔

بیڈ منٹن اسٹار پلوشا بشیر معاہدے پر دستخط کے بعد جہانگیر حیدری کے ساتھ
بیڈ منٹن اسٹار پلوشا بشیر معاہدے پر دستخط کے بعد جہانگیر حیدری کے ساتھ

پاکستان میں انشورنس کی بڑی کمپنی آئی جی آئی وائیٹلیٹی نے قومی خواتین بیڈ منٹن چیمپئن پلوشا بشیر کے ساتھ معاہدہ پر دستخط کئے ہیں۔جس کے تحت پلوشا بشیر عالمی سطح پر منعقد کئے جانے والے وائیٹلیٹی رننگ ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کی کنٹری کپتان ہوں گی۔ ہوں گی ۔اس معاہدہ کے تحت پلوشا بشیر پاکستانیوں کو فعال اور صحت مند طرز زندگی اختیار کرنے کی طرف راغب کرنے کیلئے مشعل بردار کا کردارادا کریں گی ۔

تازہ ترین
تازہ ترین