• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں ہمیشہ گھر کی طرح محسوس کیا، رومانی گلوکار

رومانیہ کے میوزک بینڈ ’ایکسنٹ‘ کے لیڈ گلوکار ایڈریان سینا نے بھی پاکستان میں سیکیورٹی خدشات کے حوالے سے اپنی رائے دی ہے۔

انہوں نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ میچز کی اچانک منسوخی کے بعد پاکستان میں اپنے کنسرٹ کی ایک ویڈیو شیئر کی۔


گلوکار نے ساتھ پاکستان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میں کئی مرتبہ پاکستان گیا ہوں اور مجھے وہاں گھر جیسا محسوس ہوا ہے۔‘

انہوں نے لکھا کہ میں نے وہاں بالکل محفوظ محسوس کیا اور جو پیار میں نے اپنے پاکستانی چاہنے والوں سے وصول کیا وہ ناقابلِ بیان ہے۔‘

گلوکار نے لکھا ک میں اب بھی پاکستان جاؤں گا کیونکہ مجھے اپنے مداحوں سے محبت ہے۔

اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے ’پاکستان زندہ باد‘ کا اضافہ بھی کیا۔

تازہ ترین