آسٹریلوی صحافی اور پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا میں اجاگر کرنے والے ڈینس فریڈ مین بھی پاکستان کی سیکیورٹی پر نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے خدشات پر حیران ہیں۔
انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر سلسلہ وار ٹوئٹس کیے اور پاکستان میں دورے کے دوران اپنی یادگار تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن ’اگر پاکستان محفوظ نہیں ہوتا تو میں یہ نہیں کرسکتا تھا‘ تحریر کیا۔
ڈینس نے یہ بھی کہا کہ آج کا دن کرکٹ کی تاریخ کا بدترین دن ہے، ایک اور ٹوئٹ میں ڈینس کا کہنا تھا کہ میں نے تقریباً 60 ملکوں کا دورہ کیا اور پاکستان محفوظ ترین ممالک میں سے ایک ہے۔
ان کے سلسلہ وار ٹوئٹس یہ ہیں۔