• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورۂ انگلینڈ کی منسوخی پر بابر اعظم نے کیا کہا؟

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے دورۂ انگلینڈ کی منسوخی پر کہا کہ  ہم نے ہمیشہ کرکٹ کے مفادات کو ترجیح دی، دوسرے ایسا نہیں کرتے۔

بابر اعظم  نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ایک مرتبہ پھر شدید مایوس ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ ہم نے ہمیشہ کھیل کے مفادات کو مدنظر رکھنے کی کوشش کی ہے لیکن دوسرے ایسا نہیں کرتے۔

کپتان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے کرکٹ کے سفر کو جاری رکھنے کیلئے ایک لمبا سفر طے کیا ہے، اور یہ وقت کے ساتھ مزید بہتر ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نا صرف زندہ رہیں گے بلکہ ترقی بھی کریں گے، ان شاء اللّٰہ۔‘

تازہ ترین