• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں آج کورونا کے 69 نئے کیسز، پانچ مریضوں کا انتقال

سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 69 نئے کیس رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ 

ریاض سے سعودی وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 46 ہزار681 ہوگئی ہے۔ 

سعودی وزارت صحت نے مزید کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 5 مریض انتقال کرگئے۔ اس طرح سعودی عرب میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 8 ہزار 672 ہوگئی ہے۔

سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 48 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ یوں مملکت میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 5 لاکھ 35 ہزار 650 ہوگئی ہے۔ جبکہ کورونا ایکٹو کیسز  2 ہزار 359 ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں کورونا کے317 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

تازہ ترین