اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ہالی ووڈ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ہدایتکار اسٹیون سپیلبرگ نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی رضا گیلانی کی تین سالہ اسیری کی زندگی پر فلم بنانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ اسٹیون برگ جو جراسک پارک، انڈیانا جونز سمیت متعدد شہرہ آفاق فلمیں بنا چکے ہیں۔ انہوں نے اس ضمن میں علی رضا گیلانی سے ٹیلیفون پر رابطہ کر کے ان کی خیریت دریافت کی اور اپنے ارادے سے انہیں آگاہ کیا جس پر علی رضا گیلانی نے انہیں بتایا کہ فی الوقت میں اس پوزیشن میں نہیں ہوں کہ اس بارے میں کوئی بات کر سکوں۔ البتہ چند دنوں میں یقیناً اس پوزیشن میں ہونگا کہ مشاورت اور ذہنی آمادگی کے نتیجےمیں کوئی فیصلہ کرسکوں۔ اطلاعات کے مطابق اسٹیون برگ علی رضا گیلانی کو لاہور سے اغوا کئے جانے کے بعد تین سال تک طالبان کی تحویل میں ان کے شب و روز اور صعوبتوں کے خطرناک واقعات کو فلمبندکرنے کےخواہشمند ہیں۔