کراچی (ٹی وی رپورٹ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نےکہا ہے کہ ہم شہباز شریف سے کیسے مشاورت کریں وہ نیب کے ملزم ہیں یا تو اپوزیشن لیڈر کو تبدیل کردیا جائے ۔اگر نیب نیازی گٹھ جوڑ ہوتا تو مریم،شہباز شریف اور یہ سارے جیلوں میں ہوتے۔ہمارے تو اپنے گلے نیب سے ختم نہیں ہوتے ہیں،نیوزی لینڈ کی وزیراعظم سے بات ہوئی تھی انہوں نے کہا کہ اہم معلومات ہیں وہ کیسے جنریٹ ہوئیں کہاں سے ہوئیں کس نے کیا کیا وہ بتائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں جو کچھ ہوتا ہے اس میں انڈیا کا لفظ تو آتا ہی آتا ہے۔ نیوزی لینڈ اور برطانوی ٹیم کو کسی قسم کا کوئی سیکورٹی تھریٹ نہیں تھا۔کرسچن ٹرنر نے اپنے ویڈیو پیغام میں جو کچھ کہا ہے کہ اس کے بعد ہماراکیس اور مستحکم ہوگیا ہے۔