• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صبا قمر اور ماہرہ خان کے ساتھ بطور ہیرو کام نہیں کروں گا، منیب بٹ

اداکار منیب بٹ کا ماننا ہے کہ وہ صبا قمر اور ماہرہ خان کے ساتھ فلموں میں نہیں آسکتے کیونکہ ان دونوں کی عمریں زیادہ  ہیں۔

منیب بٹ نے حال ہی میں مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی فیملی اور کیریئر کے حوالے سے دلچسپ گفتگو کی۔

دورانِ شو میزبان ندا یاسر نے منیب بٹ سے سوال کیا کہ وہ کس ہیروئن کے ساتھ رومانوی فلم میں بطور ہیرو آنا چاہیں گے؟

جواب میں منیب بٹ نے یمنیٰ زیدی کی تعریف کی جس پر میزبان نے اپنے سوال کو دہراتے ہوئے کہا کہ کس ہیروئن کے ساتھ رومینٹک فلم میں بطور ہیرو آنا چاہیں گے؟

ندا یاسر نے جب اپنے سوال میں صبا قمر یا ماہرہ کا نام لیا تو اس کے جواب میں منیب بٹ نے کہا نہیں یہ دونوں تو مجھ سے عمر میں بہت بڑی ہیں اگر میں ان دونوں کے ساتھ ہیرو آیا تو چھوٹا لگوں گا۔

منیب بٹ نے اپنی بات کو واضح یہ کہتے ہوئے کیا کہ ماہرہ خان اور صبا قمر سینئر اداکارائیں ہیں لہذا میں اپنی عمر کی کسی اداکارہ کے ساتھ ہیرو آنا چاہوں گا۔

تازہ ترین