• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار ہے، صبا قمر

اداکارہ صبا قمر نے بھی اسلام آباد میں قتل کی جانے والی نور مقدم کو انصاف دلانے کیلئے آواز اٹھا دی۔

صبا قمر نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر آج اسلام آباد پریس کلب پر نور مقدم کے اہلِ خانہ کا ساتھ دینے کی اپیل کرتے ہوئے ایک پیغام جاری کیا۔

واضح رہے کہ 20 جولائی کو تھانہ کوہسار کی حدود ایف سیون فور میں 27 سالہ لڑکی نور مقدم کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔

انہوں نے لکھا کہ کیا ہماری بیداری کیلئے ایک اور نور مقدم جیسا سانحہ ہونا ضروری ہے؟

صبا قمر نے یہ بھی کہا کہ انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار ہے، اب وقت آگیا ہے کہ ہم نور مقدم کی فیملی کا ساتھ دیں۔


نور مقدم کے قتل کامقدمہ والد کی مدعیت میں تھانہ کوہسار میں درج ہے، مقتولہ کی ابتدائی موصولہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 27سالہ نورمقدم کی موت دماغ کو آکسیجن نہ ملنے سے ہوئی جس کے بعد سر کو سفاکانہ طریقےسےدھڑ سے تیز دھارآلہ سےکاٹاگیا،جسم پر تشدد کے نشانات موجود تھے۔

تازہ ترین