• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


سینئر صحافی وارث رضا گلشن اقبال میں اپنے گھر پہنچ گئے، ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے گھر پہنچ گئے ہیں اور خیریت سے ہیں۔

کے یو جے کے جنرل سیکرٹری سے گفتگو کرتے ہوئے وارث رضا نے کہا کہ مجھے لے جانےوالوں نے مجھ سے صحافتی ذمہ داریوں کا پوچھا اور مجھ سے میرے کالم سے متعلق پوچھتے رہے۔

وارث رضا نے کہا کہ مجھے لے جانے والوں نے میری آنکھوں پر پٹی باندھی اور نامعلوم مقام پر لے گئے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے لے جانے والے کچھ دیر پہلے مبینہ ٹاون تھانے کے پاس چھوڑ گئے۔

واضح رہے کہ کراچی میں سینئر صحافی وارث رضا کو گلشنِ اقبال سے حراست میں لیا گیا تھا۔

وارث رضا کے اہلِ خانہ کا کہنا تھا کہ سینئر صحافی کو رات گئے یونیفارم میں ملبوس افراد اپنے ساتھ لے گئے۔

سینئر صحافی کے اہلِ خانہ کے مطابق وارث رضا کو لے جانے والے افراد نے کہا کہ تھوڑی دیر میں انہیں چھوڑ دیا جائے گا۔

تازہ ترین