جہلم میں پولیس نے اشتہاری ملزمہ کی گرفتار ی کے لیے کارروائی کی تاہم وہ چکمہ دے کر فرار ہوگئی۔
پولیس نے جہلم کی پروفیسر کالونی میں اشتہاری ملزمہ کی گرفتاری کےلیے کارروائی کی۔
ڈی پی او کے مطابق ملزم حسیب نے ملزمہ کو اپنے گھر میں پناہ دے رکھی تھی، مطلوب ملزمہ نسیم اختر فرار ہوگئی، جس کی تلاش جاری ہے۔
ڈی پی او کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید اور ایک اہلکار زخمی ہوا ہے۔
ڈی پی او کے مطابق فائرنگ کے الزام میں مرکزی ملزم حسیب سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ملزم حسیب وکیل ہے، جس کی گرفتاری پر وکلاء نے احتجاج کیا۔
صدر بار ایسوسی ایشن نے اس حوالے سے اعلان کیا کہ واقعہ کیخلاف وکلاء احتجاجاً کل عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔