• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی گورننس کی باتیں منافقت کی انتہا ہیں، فیصل کریم کنڈی

پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان کی گورننس کی باتیں منافقت کی انتہا ہیں۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں پی پی ترجمان نے کہا کہ کرپشن کی کہانی عمران خان سے شروع ہو کر عمران خان پر ختم ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان دولت کی خاطر پی سی بی کو ٹھوکر مار کر کیری پیکر کے ہو گئے تھے۔

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ عمران خان صاحب تم نےجو ملک کا حشر کیا ہے، قوم کبھی نہیں بھولے گی۔

تازہ ترین