وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے نیویارک میں قطر کے نائب وزیراعظم نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان تعلقات سیاسی اور اقتصادی شراکت داری میں تبدیل ہوچکے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ افغانستان کی صورتحال پر پاکستان اور قطر کا رابطے میں رہنا خوش آئند ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن کے لئے قطر کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ افغانستان میں خانہ جنگی اور مہاجرین کی بڑی تعداد میں آمد کا خطرہ فی الوقت ٹل چکا۔