• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس میں اینٹونو 26 طیارہ 6 افراد سمیت لاپتا، تلاش جاری

روس کےعلاقے خبرووسک میں اینٹونو 26 طیارہ لاپتا ہوگیا، ترجمان ایمرجنسی سروس کے مطابق لاپتا ہونے والے طیارے میں 6 افراد سوار ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ طیارہ مواصلاتی سامان کی آزمائش کے لیے تجرباتی پرواز پر تھا، ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر اور روسی ایئر ٹرانسپورٹ ایجنسی کو طیارے کی تلاش پر روانہ کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق خراب موسم طیارے کے لاپتا ہونے کی وجہ ہوسکتا ہے۔

تازہ ترین