• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کے وزیراعظم عمران خان کیخلاف ہتک عزت کے دعوے پر سماعت


قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے وزیراعظم عمران خان کے خلاف ہتک عزت کے دعوے پر سماعت لاہور کی ایڈیشنل سیشن کورٹ میں ہوئی۔

دوران سماعت عدالت نے وکلاء کو 6 اکتوبر کو بحث کے لیے طلب کرلیا۔

ایڈیشنل سیشن جج نے شہباز شریف کے دعوے پر سماعت کی۔

شہباز شریف نے عمران خان کے خلاف دس ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ  عمران خان نے پاناما لیکس پر خاموش رہنے کے لیے رقم کی پیشکش کا بے بنیاد الزام لگایا۔

شہباز شریف نے کہا کہ  عمران خان کے بے بنیاد الزامات کے سبب ساکھ متاثر ہوئی۔

تازہ ترین