• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ویسٹ انڈیز کرکٹر مارلن سیموئلز کو اسپاٹ فکسنگ الزامات کا سامنا ہے۔ آئی سی سی نے سیموئلز کو اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت چارج کردیا ہے۔ انہیں ٹی ٹین لیگ میں چار مختلف خلاف ورزیوں پر چارج کیا گیا ہے۔ ان پر تحائف اور دیگر مراعات وصول کرنے اور تحقیقات میں تعاون نہ کرنے کے الزامات ہیں ۔ سیموئلز کو14 دن میں آئی سی سی کو جواب جمع کرانا ہو گا ۔

تازہ ترین