• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹے کی طلاق کی افواہوں پر لوگوں نے مجھے بددعائیں دیں، صبا فیصل

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ صبا فیصل نے بیٹے اداکار سلمان فیصل کی طلاق کی افواہوں اور خود پر ہونے والی تنقید سے متعلق کہا ہے کہ لوگوں نے انہیں گالیاں اور بددعائیں دیں۔صبا فیصل حال ہی میں نعمان اعجاز کے پروگرام جی سرکار میں شریک ہوئیں تھیں جس میں بیٹے کی مبینہ طلاق سے متعلق تنقید پر بھی گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کیا ہوا، میاں بیوی کی کوئی بات ہوجاتی ہے ،کسی نے کمنٹ کیا کہ آپ کے شوہر کہاں ہیں تو میری بہو نے جواب دے دیا کہ یہ تو آپ ان سے پوچھیں۔صبا فیصل نے مزید کہا کہ ʼبس اس نے یہ کہا اور لوگ پاگل ہوگئے کہ ان کی طلاق ہوگئی ہے، علیحدگی ہوگئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ʼاس کی وجہ سے سب سے زیادہ گالیاں مجھے دیں گئیں کہ یہ ڈراموں میں جیسی ساس ہیں اصل زندگی میں بھی ویسی ساس ہیں، انہوں نے بیٹے کا گھر تڑوادیا۔صبا فیصل کا کہنا تھا کہ لوگوں نے کہا کہ ʼان کی بیٹی گھر میں بیٹھی رہتی ہے بہو کو گھر سے نکال دیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ʼلوگوں نے گالیاں، بددعائیں دیں، میرا دل ایسا اچاٹ ہوا کہ میں نے سوشل میڈیا کو بس چھوڑ دیا۔خیال رہے کہ ان کے بیٹے سلمان فیصل اور نیہا ملک نے دو سال قبل شادی کی تھی جس کے بعد جولائی میں صبا فیصل کی جانب سے اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کے ہمراہ بہو کے بغیر تصویر شیئر کیے جانے پر یہ افواہیں پھیلی تھیں کہ ان کی بہو کی طلاق ہوگئی۔صبا فیصل نے عید الاضحیٰ کے موقع پر بیٹی سعدیہ فیصل، بیٹے سلمان اور ارسلان سمیت شوہر اور دیگر اہل خانہ کے ہمراہ تصاویر شیئر کی تھیں مگر ان تصاویر میں ان کی بہو دکھائی نہیں دی تھیں۔

دل لگی سے مزید