• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی مراٹھی فلموں کی اداکارہ ایشوری دیش پانڈے کار حادثے میں ہلاک

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت سے تعلق رکھنے والی اور مراٹھی فلموں میں کام کرنے والی 25 سالہ اداکارہ ایک حادثے میں ہلاک ہوگئی ہیں۔ایشوری دیش پانڈے کی گاڑی کو رواں ماہ کی 20 تاریخ کو حادثہ پیش آیا جس میں ان کا انتقال ہوگیا تھا۔ ایشوری 15ستمبر کو اپنے دوست شوبھم کے ساتھ چھٹیاں منانے گووا گئی تھی اور دونوں کار میں کہیں جارہے تھے جبکہ کار میں سینٹرل لاک لگا ہوا تھا۔کار ایک پل سے گزررہی تھی جب ڈرائیور نے کار کا کنٹرول کھودیا اورکار پل سے ندی میں جاگری۔کار میں سینٹرل لاک لگا ہونے کی وجہ سے دونوں باہر نہیں نکل پائے اور دونوں کی موت واقع ہوگئی۔

دل لگی سے مزید