• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرک و انٹرامتحانی نتائج، خیبر پختونخوا حکومت کا زیادہ نمبرز لینے کا نوٹس

پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبرپختونخوا حکومت نے حالیہ میٹرک اور انٹر کے امتحانات کے نتائج میں طلبہ کے زیادہ نمبرز لینے سے پیدا شدہ صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے نمبروں کی تحقیقات اور جائزے کے لئے 8رکنی کمیٹی قائم کردی۔ محکمہ تعلیم نے صوبائی وزیر تعلیم کی ہدایت کی روشنی میں اعلامیہ جاری کر دیا،کمیٹی 1090 سے زائد نمبر لینے والے طلبہ کے انفرادی پرچوں کا جائزہ لیکر ان کی ویریفیکیشن کرے گی۔ کمیٹی امتحانی نتائج کی سچائی کا جائزہ لیکر ویریفیکیشن کرے گی۔ 1090سے زائد نمبر لینے والے طلبہ کے انفرادی پرچوں کا جائزہ لیکر ان کی ویریفیکیشن کرے گی، طلبہ کے ریکارڈ اور پچھلے امتحانات میں حاصل کردہ نمبروں کو چیک کرے گی، پرچوں کے معیار اور بورڈز کے پالیسی پراسس کا جائزہ لیکر مستقبل کے امتحانات کے لئے تصحیحی اقدامات تجویز کرے گی۔

تازہ ترین