• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاروں سیلولر آپریٹرز کی آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں این جی ایم ایس اسپیکٹرم کی نیلامی کیلئے بولیاں جمع

اسلام آباد (نمائندہ جنگ )ذرائع کے مطابق چاروں سیلولر آپریٹرز نے آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز (این جی ایم ایس) سپیکٹرم کی نیلامی کے لئے بولیاں (بڈز) جمع کرائی ہیں ،پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے سیلولر موبائل آپریٹرز سے1800میگا ہرٹز بینڈ میں 16 میگا ہرٹز اور 30 ​​میگا ہرٹز 2100 میگا ہرٹز بینڈ کیلئے آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں این جی ایم ایس کے لئے درخواستیں طلب کی تھیں، درخواست فارم جمع کرانے اور پری بولی ڈیپازٹس کے ساتھ سیل شدہ بولی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 22 ستمبرتھی،ذرائع کے مطابق پی ٹی اے اہل درخواست دہندگان کو مطلع کرے گاکہ آیا نیلامی الیکٹرانک مرحلے میں جائے گی یا پی ٹی اے اہل درخواست گزاروں کو 23 ستمبر 2021 کو عارضی فاتح قرار دے گی،اگر پی ٹی اے الیکٹرانک نیلامی کے مرحلے میں جاتا ہے تو24 ستمبر کو اس مرحلے میں حصہ لینے کے اہل درخواست گزاروں کو خفیہ معلومات اور ہدایات پر مشتمل معلوماتی پیکیج فراہم کیا جاتا ہے، اگر ضرورت ہو تو اہل درخواست گزاروں کےلئےموک کلاک نیلامی (1800 میگاہرٹز اور 2100 میگاہرٹز)27ستمبر کو منعقد کی جائے گی،اگر ضرورت پڑی تو کلاک نیلامی کی بڈنگ 28ستمبر کو شروع ہوگی،اس نیلامی میں کوئی سپیکٹرم کیپ نہیں لگائی گئی ،ذرائع کے مطابق 1800 میگاہرٹز اور 2100 میگاہرٹز میں 2x1 میگاہرٹز کی بنیادی قیمت 0.87 ملین ڈالر ہے، 1800 میگا ہرٹز پروڈکٹ 1 2x5 میگاہرٹز 4.35 ملین ڈالر ، 1800 میگاہرٹز - پروڈکٹ 2 2x1.2 میگاہرٹز 1.04 ملین ڈالر اور 2100 میگا ہرٹز 2x5.0 میگاہرٹز 4.35 ملین ڈالر ہے،ذرائع کے مطابق ریشنلائزیشن کے عمل کے تحت پی ٹی اے 1800 میگا ہرٹز بینڈ میں ہر سی ایم او کا موجودہ اسپیکٹرم اور نیلام شدہ سپیکٹرم کے ساتھ مل کر گروپ بنانے کی کوشش کرے گا۔

تازہ ترین