لاہور (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل سیشن جج نےوزیراعظم کے خلاف شہباز شریف کے ہتک عزت کےمقدمے میں 6 اکتوبر کو فریقین کے وکلاء کو بحث کیلئے طلب کرلیا، عدالت کے روبرو درخواست میں شہبازشریف نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ عمران خان نے پانامالیکس پر چپ رہنے کے لیے رقم آفر کرنے کا بے بنیاد الزام لگایا، عمران خان کے الزام سے میری ساکھ متاثر ہوئی،عدالتی حکم میں کہا گیا ہےکہ عمران خان کے وکلا ءنے کیس کے قابل سماعت ہونے سے متعلق درخواست واپس لے لی جب کہ عدالت نے شہباز شریف کی جانب سے دائر تمام متفرق درخواستیں بھی نمٹا دیں،عدالت نے کہا ہےکہ کیس کو جلد منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے آئندہ چھوٹی تاریخیں دی جائیں گی۔