• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آمدن سے زائد اثاثے، خورشید شاہ کا داماد نیب سکھر میں پیش

سکھر (بیورورپورٹ ) آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب سکھر نے سید خورشید احمد شاہ کے بھتیجے و داماد صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس قادر شاہ کے خلاف گھیرا تنگ کردیا ہے، سید اویس قادر شاہ کو تحقیقات کے لیے نیب دفتر سکھر میں طلب کیا گیا. نیب ذرائع کے مطابق سید خورشید شاہ پر ایک ارب 23 کڑور سے زائد کے دائر ریفرنس میں شامل سید اویس قادر شاہ ضمانت پر آزاد ہیں، تاہم دیگر الزامات کی تحقیقات کے لیے سید اویس شاہ کو طلب کیا گیا، صوبائی وزیر اویس شاہ تین گھنٹوں تک نیب افسران کے سوالات کے جوابات دیتے رہے، نیب سکھر کی جانب سے سید اویس قادر شاہ کو جاری کردہ کال اپ لیٹر میں واضح کیا گیا ہے کہ دو ہزار تیرہ میں رکن صوبائی اسمبلی بننے کے بعد اویس قادر شاہ کے اثاثوں میں کئی گنا اضافہ دیکھا گیا ہے، نیب ذرائع کے مطابق سید اویس شاہ کے بحریہ ٹاون، ڈیفنس اور سکھر میں بنگلوز، دو پیٹرول پمپس اور پندرہ سو ایکڑ زرعی زمین کے علاوہ اکاؤنٹ سے کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن کے شواہد ملے ۔

تازہ ترین