• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوات، ویمن پولیس اسٹیشن میں پہلی ایف آئی آر درج، منشیات فروش خاتون گرفتار، ہیروئن برآمد

سوات(نمائندہ جنگ)سوات میں ویمن پولیس سٹیشن میں پہلی ایف آئی آر درج کرلی گئی۔خواتین پولیس کی ٹیم نے منشیات فروش خاتون کو گرفتا رکرکے ہیروین اور رقم برآمد کرلی۔سوات پولیس کے ترجمان کے مطابق سوات میں ایک ہفتہ قبل قائم کئے جانے والے ویمن پولیس اسٹیشن کی ایس ایچ او نیلم شوکت نے اپنی ٹیم کے ہمراہ طاہر آباد (مینگورہ)میں کاروائی کی اور ایک خاتون مسماۃ (ر) زوجہ عصمت علی کے قبضے سے 107گرام ہیروین اور رقم 89,590روپے برآمد کرکے اس کے خلاف منیشات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

تازہ ترین