• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکاٹ لینڈ:مفت کھانے کی لسٹ میں شامل بچوں کیلئے رقم مختص

گلاسگو (نمائندہ جنگ) اسکاٹ لینڈ میں کم آمدنی والے ایسے خاندانوں کے بچوں کو جو اسکولوں میں مفت کھانےکی لسٹ پر ہیں 320 پونڈ کی ادائیگیاں کی جارہی ہیں، اسکاٹش جسٹس سیکرٹری شہونا رابنسن نے بتایا کہ یہ رقم ایک لاکھ 48 ہزار بچوں کے خاندانوں کو دو قسطوں میں ملے گی۔ 160 پونڈ کی پہلی قسط اکتوبر جب کہ 160 پونڈ کی دوسری قسط دسمبر میں ملے گی۔ یہ اسکیم دراصل چائلڈ پے منٹ کی توسیع ہے، اس سکیم کے تحت اگلے سال سے 16 سال سے کم عمر کے تمام بچوں کے خاندانوں کو 20 پونڈ فی ہفتہ بھی ملیں گے جس کا اسکاٹش فرسٹ منسٹر نکولا سٹرجن نے اپنی انتخابی مہم کے دوران وعدہ کیا تھا، شہونا رابنسن نے کہا کہ ہم اسکاٹ لینڈ میں رہنے والے تمام بچوں کے مستقبل کو بہتر بنانے کے لئے پُرعزم ہیں، ہمیں علم ہے کہ یہ رقوم سردیوں میں ان بچوں کے خاندانوں کے لئے کتنی ضروری ہیں، ایک ایسے وقت میں جب کہ انرجی کے بل بڑھ رہے ہیں اور کرسمس بھی آرہی ہے ہم ہر ممکن مدد فراہم کریں گے، واضح رہے کہ اسکاٹش حکومت اس سے پہلے بھی اسی طرح 100 پونڈ کی ادائیگیاں کر چکی ہے۔
تازہ ترین