ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے خلاف طلبہ کی جانب سے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر احتجاج کیا گیا۔
مظاہرین طلبہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میڈیکل کمیشن اب ملک میں مختلف تاریخوں میں ٹیسٹ لے رہا ہے۔
مظاہرہ کرنے والے طلبہ کا کہنا ہے کہ پی ایم سی ہم پر تجربات نہ کرے، پہلے والا طریقہ بحال کیا جائے۔
مظاہرین طلبہ نے مطالبہ کیا ہے کہ پورے ملک میں ہی ایک ہی دن میں ٹیسٹ ہونا چاہیئے جیسے پہلے ہوتا تھا۔
مظاہرہ کرنے والے طلبہ نے چیف جسٹس آف پاکستان سے سوموٹو نوٹس لینے کی اپیل بھی کی ہے۔