• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے ابّو نے ہمیشہ مجھے سپورٹ کیا: حرا مانی

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے اپنے مرحوم والد کی یاد میں سوشل میڈیا پر اپنے پُرانے انٹرویو کا خوبصورت ویڈیو کلپ شیئر کردیا۔

حرا مانی اپنے والد کے انتقال کے بعد سے سوشل میڈیا پر اُن کی یادگار واٹس ایپ چیٹس اور معنی خیز پیغامات شیئر کرتی نظر آرہی ہیں۔


حرا مانی نے انٹرویو میں کہا کہ ’مجھے اپنے ابّو سے بہت زیادہ پیار ہے، وہ بہت ہی خوبصورت انسان ہیں اور ہمیشہ میرے ہر کام پر مجھے سراہاتے ہیں۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’شادی سے پہلے سارے خاندان والے کہتے تھے کہ جب اس لڑکی کی شادی ہوگی اور شوہر ہوگا تو پتا نہیں اس کا کیا ہوگا، وہ مجھے ہمیشہ کمزور بنانے کی کوشش کرتے تھے لیکن میرے ابّو واحد تھے جو مجھے ہمت دیتے تھے۔‘


اداکارہ نے کہا کہ ’مجھے مانی سے بہت زیادہ محبت ہے کیونکہ وہ میرا خیال بالکل ویسے ہی رکھتے ہیں جیسے میرے ابّو رکھتے تھے۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’ہر لڑکی کی خواہش ہوتی ہے کہ اُس کا شوہر ایسا ہو جو اُسے باپ کی کمی محسوس نہ ہونے دے اور میرا مانی ایسا ہی ہے۔

تازہ ترین