• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حرا مانی نے مرحوم والد کی کونسی بات شیئر کی؟

گزشتہ روز اپنے والد کو کھودینے والی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے سوشل میڈیا پر والد کی یادگار بات مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔

حرا مانی نے والد کے انتقال کے بعد فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رُخ کیا جہاں اُنہوں نے اپنے مداحوں کے لیے ایک معنی خیز پوسٹ شیئر کی۔


اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں وہ بات شیئر کی جو اُن کے مرحوم والد نے اپنی زندگی میں اُن سے کہی تھی۔

حرا مانی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ’موت ایک نئی زندگی کا دروازہ ہے لہٰذا ہوشیار رہو دوسروں کے ساتھ کچھ برا نہ کرو اور موت کے بعد اپنی نئی زندگی کو محفوظ رکھو۔‘

اُنہوں نے یہ معنی خیز پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میرے ابّو کی بہت اچھی اچھی باتیں تھیں جو میں وقتاََ وفقتاََ آپ کے ساتھ شیئر کرتی رہوں گی۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز حرا مانی کے والد سید فرخ جمال انتقال کرگئے۔

حرا کے والد کے انتقال کی اطلاع سوشل میڈیا پر ان کے شوہر سلمان شیخ (مانی) نے دی۔

اپنے پیغام میں مانی نے بتایا کہ ان کی اہلیہ کے والد سید فرخ جمال انتقال کرگئے۔

مانی کے مطابق ان کے سسر کی نمازِ جنازہ کراچی کے علاقے حیدری کی تیموریہ مسجد میں ادا کی گئی اور انہیں مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔ 

تازہ ترین