• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی چینل نے پاکستان میں ’را‘ کا نیٹ ورک بے نقاب کر دیا


پاکستان میں بھارت کی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا نیٹ ورک بے نقاب ہو گیا۔

بھارت کے اپنے ٹی وی چینل نے پاکستان میں بھارتی جاسوسی کے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا ہے۔

بھارتی چینل نے ’را‘ کے ایک ایجنٹ ڈینیئل کا انٹرویو کیا جس نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے پاکستان میں ’را‘ کی طرف سے جاسوسی کی اور پھر پکڑا بھی گیا۔

بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے اس ایجنٹ نے پاکستان میں 4 سال قید کاٹی، اس نے پاکستان کی قید میں اب بھی موجود ایک اور بھارتی باشندے راجو کے بارے میں بھی انکشاف کیا ہے کہ وہ بھی ’را‘ کا ایجنٹ تھا۔

بھارتی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے ’را‘ کے سابق جاسوس ڈینیئل نے انکشاف کیا ہے کہ اسے ’را‘ کی جانب سے پاکستان میں بم دھماکے کرنے کے لیے بھیجا گیا تھا۔

ڈینیئل نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ جاسوسی کے لیے لوگ صرف بھارت بھیجتا ہے، پاکستان ایسا نہیں کرتا۔

بھارتی جاسوس ڈینیئل نے بتایا کہ پاکستانی بہت اچھے ہوتے ہیں، جبکہ اس کی واپسی کے بعد بھارتی حکومت نے اسے 15 ہزار روپے دے کر فارغ کر دیا اور اب وہ کسمپرسی کی زندگی گزار رہا ہے۔

بھارتی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈینیئل کا یہ بھی کہنا ہے کہ ’را‘ اب بھی پاکستان میں اپنی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

قومی خبریں سے مزید