• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کراچی: صحافی کو حراست میں لینے پر KUJ کا مظاہرہ


سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر سینئر صحافی وارث رضا کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کرنے کے خلاف صحافیوں کی تنظیم کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے) نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

صحافی وارث رضا نے بھی سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی۔

اس موقع پر صحافیوں کی تنظیم کی جانب سے سینئر صحافی وارث رضا کو حراست میں لینے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔

کے یو جے کے رہنماؤں نے صحافی کو حراست میں لینے پر چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد سے سوموٹو نوٹس لینے کی اپیل کی۔

صحافیوں کی جانب سے چیف جسٹس پاکستان سے صحافیوں اور صحافت پر ہونے والے مسلسل حملے رکوانے کی اپیل بھی کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سینئر صحافی وارث رضا کو صحافتی تنظیموں کے احتجاج کے بعد رہا کر دیا گیا تھا۔

تازہ ترین