پاکستان مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ 3سال شہباز شریف کے خلاف نیب کے فیک نیوز ذرائع استعمال کیے، اب ایف آئی اےکے فیک نیوز ذرائع استعمال کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیب اور ایف آئی اےکو آٹا، چینی، بجلی چوروں کی خبریں کیوں نہیں ملتیں ، ایف آئی اے ذرائع کو بی آر ٹی پشاور، بلین ٹری، فورن فنڈنگ کیس کی خبریں کیوں نہیں ملتیں.
مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہبازشریف کے خلاف عدالتوں کے ثبوت مانگنے پریہ بھاگ جاتے ہیں، ان تمام جھوٹے مقدمات کی بار بار تفتیش اور تحقیق ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران صاحب کتنی بار ایک ہی جھوٹ کو بار بار فیک نیوز بنا کر چلائیں گے؟