• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان ’اشاروں کی زبان‘ کیلئے بنائی گئی لغت میں شامل

رومانس کے بادشاہ کہے جانے والے شاہ رخ خان کو اشاروں کی زبان کے لیے بنائی گئی لغت کا حصہ بنادیا گیا۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں حال ہی میں اشاروں کی زبان کے لیے لغت بنائی گئی ہے جس میں تقریباً 10 ہزار الفاظ شامل کیے گئے ہیں۔ 

ان میں بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کا نام بھی شامل کیا گیا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس لغت کے مطابق کسی کو اگر شاہ رخ خان کا نام لینا ہے تو اسے اپنے دائیں ہاتھ کی 2 انگلیوں کو گن کی طرح بناکر اپنے سینے پر بائیں جانب رکھنا ہے جو اس بات کا اشارہ ہے کہ کہنے والا "شاہ رخ خان" پکار رہا ہے۔

تازہ ترین