• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ظفر گوہر کی عمدہ بولنگ، گلوسٹر شائر کاؤنٹی کو جتوا دیا

لندن (جنگ نیوز) پاکستان کے اسپنر ظفر گوہر کی کاؤنٹی کرکٹ چیمپئن شپ میں غیر معمولی بولنگ سے گلوسٹر شائر نے میچ 7 وکٹ سے جیت لیا۔ظفر گوہر نے گلوسٹر شائر کی جانب سے کھیلتے ہوئے میچ میں 101 رنز دے کر 11 وکٹیں حاصل کیں۔ پہلی اننگز میں ظفر گوہر نے 5 اور دوسری اننگز میں 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ واضح رہے کہ گلوسٹر شائر نے ظفر گوہر کی بولنگ کی بدولت میچ میں 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

تازہ ترین