اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے کورونا ویکسین کے جعلی سرٹیفکیٹس بنائے جانے پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی جعلی ویکسی نیشن کے معاملے پر تعجب نہیں ہوا کیونکہ ان کی زیادہ تر روایت جعلی کاموں کی رہی ہے۔