• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، منشیات رکھنے والے برطرف اہلکار کی اپیل مسترد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سپریم کورٹ نے منشیات رکھنے کے الزام میں نوکری سے برطرف پولیس اہلکار کی اپیل مسترد کردی۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کے روبرو منشیات رکھنے کے الزام میں نوکری سے برطرف پولیس اہلکار معراج علی قریشی کی اپیل کی سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے پولیس اہلکار کی اپیل مسترد کردی۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے آپ کے موکل کا کیس مفاد عامہ کے زمرے میں نہیں آتا۔ آپ نے برطرفی کے خلاف محکمہ جاتی اپیل بھی دائر نہیں کی۔ دائر اپیل میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ میرے موکل کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔ میرے موکل کا انسپکٹر غلام عباس میمن سے جھگڑا ہوا۔ جھگڑے پر حیدر آباد تھانے میں منشیات رکھنے کا مقدمہ درج کردیا گیا۔

تازہ ترین