• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیکل داخلوں کے خلاف احتجاج جاری ،طلباء تنظیمیں بھی احتجاج کا حصہ بن گئیں

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پی ایم سی کے تحت میڈیکل داخلوں کے خلاف طلباء کے احتجاج میں طلبا تنظیمیں بھی شامل ہوگئیں ، آن لائن انٹری ٹیسٹ کی بجائے سابق طریقہ کار کے مطابق انٹری ٹیسٹ لینے کا مطالبہ ، جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے دھرنے اور احتجاجی مظاہرے سے میڈیکل انٹری ٹیسٹ طلباء کمیٹی کے چیئرمین عبدالرزاق ، بی ایس او کے ظریف بلوچ ، بی ایس او پجار کے زبیر بلوچ ، پی ایس ایف کے چیئرمین عالمگیر مندوخیل ، حبیب پشتون اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر طالب علم حکومت کو چھ چھ ہزار روپے دے رہا ہے اسی طرح ایک گھنٹے کی ٹیوشن کلاسز کیلئے ٹھوکریں کھارہے ہوتے ہیں اس کے باوجود معلوم نہیں ان کے ساتھ کیا ہورہا ہے ، محسوس ہوتا ہے کہ حکومت سارا کام ٹھیکے پر چلا رہی ہے ۔ آن لائن ٹیسٹ کا طریقہ کار پوری دنیا میں نہیں ۔ مقررین نے کہا کہ اس مسئلے کو فوری طورپر حل کیا جائے بصورت دیگر طلبا کے حق کیلئے لڑیں گے اور احتجاج کو وسعت دیں گے۔
تازہ ترین