• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر ایک ریسٹورنٹ سیل

پشاور(نمائندگان جنگ )خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے سوات کے علاقے تحصیل بابوزئی میں کارروائی کرتے ہوئے حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر ایک ریسٹورنٹ کو سیل کردیا۔ریسٹورنٹ مالک کے خلاف فوڈسیفٹی ایکٹ کے تحت کاروائی کی گئی۔ اسی طرح گلشن چوک، رحیم آباد. اور قمبر میں بھی انسپکشنز کیے گئے۔ ناقص صفائی اور حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف کام کرنے والوں کو جرمانہ کیا گیا۔ جبکہ خوراک سے وابستہ کئی کاروبار کو بہتری کے لئے نوٹسس جاری کئے گئے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اسد قاسم کے مطابق اب روزانہ کی بنیاد پر رات کو بھی کارروائیاں ہونگی تاکہ عوام کو معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔ فوڈسیفی قوانین کے خلاف وارزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں کی جائیگی، ثمر باغ بازار دیر لوئر میں کارروائی کے دوران نان شاپس، کریانہ سٹورز، جوس شاپس اور ہوٹلوں کی انسپکشن کی گئی، جبکہ ایک گاڑی سے بڑی مقدار میں ممنوعہ چورن برآمد کرکے ضبط کر لیا گیا۔
پشاور سے مزید