• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی متنازع ٹک ٹاکر اور اداکارہ حریم شاہ نے اپنی شادی سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اُن کے شوہر کا نام بلال شاہ ہے۔

حریم شاہ نے جیونیوز ویب سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی شادی سے متعلق کیے گئے حالیہ انکشافات سے انکار کردیا ہے جس میں اُن کا کہنا تھا کہ اُن کے شوہر پہلے سے شادی شدہ ہیں اور وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی ہیں۔

ٹک ٹاک اسٹار نے اپنی گفتگو میں بتایا کہ اُن کے شوہر کا نام بلال شاہ ہے اور وہ حریم شاہ سے شادی سے قبل غیر شادی شدہ تھے۔

حریم شاہ نے یہ بھی کہا کہ اُن کے شوہر بلال شاہ کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ اُن کے شوہر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کے بےحد قریب ہیں۔

اس کے ساتھ ہی حریم شاہ نے جیونیوز ویب کے ساتھ اپنے شوہر بلال شاہ کی چند تصاویر بھی شیئر کی ہیں جن میں اُنہیں بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں حریم شاہ نے اپنے شوہر بلال شاہ کے ساتھ انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں اپنی زندگی قرار دیا تھا۔

حریم شاہ کی پوسٹس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کے دماغ میں کئی سوال جنم لے رہے  تھے کہ آخر یہ شخص کون ہے جسے حریم شاہ نے اپنی زندگی قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حریم شاہ کی شادی کی خبریں زیرِ گردش تھیں، اس حوالے سے حریم شاہ نے اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ اُن کے شوہر پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی اور جانی مانی شخصیت ہیں۔

تازہ ترین