• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لالیگا: بارسلونا کی خراب پرفارمنس جاری، کیڈیز سے میچ برابر

اسپینش فٹ بال لیگ لالیگا کے سنسنی خیز میچز جاری ہیں، بارسلونا اور کیڈیز کے درمیان مقابلہ بغیر گول کے برابر ہوگیا۔

ریال بیٹس نے اوسوسونا کو تین ایک سے شکست دے دی جبکہ ریال سوسیڈاڈ نے گراناڈا کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین دو کے اسکور سے مات دے دی۔

اسپینش فٹ بال لیگ لالیگا کے تمام میچز جیو سوپر سے براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔

لالیگا میں بارسلونا کی خراب پرفارمنس کا سلسلہ جاری ہے، بارسلونا اور کیڈیز کے درمیان میچ بغیر گول کے برابر رہا۔

پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں، بارسلونا کو دوسرے ہاف میں اس وقت دھچکا لگا، جب مڈفیلڈر ڈی جونگ کو 4 منٹ میں 2 یلوکارڈ پر ریفری نے گراؤنڈ سے باہر بھیج دیا۔

دس پلیئرز سے کھیلنے والی ٹیم نے گول کرنے کی کوشش تو کی مگر کامیاب نہ ہوسکی۔

26 لالیگا ٹائٹل جیتنے والی بارسلونا نے پانچ میں سے دو میچز جیت کر 9 پوائنٹس حاصل کیے اور ٹیبل پر ساتویں نمبر پر ہے۔

اور میچ میں ریال بیٹس نے اوساسونا کو 1 کے مقابلے میں3 گول سے شکست دےدی۔

جبکہ ریال سوسیڈاڈ نے گراناڈا کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین دو کے اسکور سے مات دے دی۔

تازہ ترین