اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 76ویں اجلاس کے موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انڈونیشی ہم منصب ریٹنو مرسودی سے ملاقات کی۔
شاہ محمود قریشی نے ملاقات کے دوران اُنہیں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی جارحیت پر دستاویزی شواہد پیش کیے۔
دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان اقوام متحدہ، آسیان اور دیگر بین الاقوامی فورمز پر دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق ہوا۔
انڈونیشیا کی وزیر خارجہ نے کابل سے سفارتی عملے کے انخلاء میں سہولت کی فراہمی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔