• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوکین کے ساتھ گرفتار ہونے والی سوشل میڈیا اسٹار پر فرد جرم عائد

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک)آسٹریلیا میں منشیات اسمگلر کی گاڑی سے کوکین کے ساتھ گرفتار کی جانے والی سوشل میڈیا اسٹارپر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ میڈیا کے مطابق کرسٹین فشر نامی یہ سوشل میڈیا اسٹار انسٹاگرام پر کافی مقبول ہے جہاں اسے 60ہزار سے زائدلوگوں نے فالو کر رکھا ہے۔ اسے رواں سال 17جولائی کو سڈنی میں گرفتار کیا گیا۔ وہ ایک منشیات اسمگلر کے ساتھ اس کی گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بیٹھی تھی اور اس نے اپنے پیروں میں کوکین کے دو بیگ رکھے ہوئے تھے۔رپورٹ کے مطابق پولیس نے اس کار کے ڈرائیور جلد بازی میں بے احتیاطی کے ساتھ گاڑی چلاتے اور غیرضروری اوورٹیک کرتے ہوئے دیکھا تو مشکوک جان کر اسے روک لیا۔ گاڑی کو روکے جانے پر 36سالہ کرسٹین نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے اسے پکڑ لیا۔ جب گاڑی کی تلاشی لی گئی تو کرسٹین جس سیٹ پر بیٹھی تھی وہاں کرسٹین کے پیروں کی جگہ پر کوکین کے دو بیگ پڑے مل گئے۔کرسٹین اور اس کے ساتھ گرفتار ہونے والے منشیاتا سمگلر کے خلاف مقدمے کی کارروائی جاری ہے۔

تازہ ترین