• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان کو بھارتی اشاروں کی زبان کی لغت میں شامل کرلیا گیا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کو بھارتی اشاروں کی زبان کی لغت میں شامل کرلیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے حال ہی میں اشاروں کی زبان کی لغت متعارف کروائی تھی جس میں اب کنگ خان کو بھی شامل کرلیا گیا ہے ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کا نام لغت میں 10 ہزار الفاظ میں شامل کیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اگر کوئی اشاروں کی زبان لیزیکون( lexicon) میں شاہ رخ خان کا نام لینا چاہتا ہے تو وہ اپنے دائیں ہاتھ کی دو انگلیوں کو پستول کی طرح اپنے دل کے اوپر 2 مر تبہ دبائے جس سے معلوم ہوجائے گا کہ وہ شاہ رخ خان کا نام پکار رہا ہے۔خیال رہے کی اشاروں کی زبان والی لغت بولنے اور سننے کی صلاحیت سے محروم افراد کیلئے ہوتی ہے تاکہ وہ اس کی مدد سے بات چیت کرسکیں۔ حال ہی میں معروف پاکستانی سینئر اداکار نیر اعجاز نے ایک پروگرام میں اپنے ڈرامے کے کردار اور اداکار شاہ رخ خان کی فلم کے حوالے سے دلچسپ انکشاف کیا ۔نجی ٹی وی کے شو میں نیر اعجاز نے بتایا کہ پہلے میرا سپر ہٹ ڈرامہ ʼ’دشت‘ نشر ہوا تھا، جس میں میرے کردار کا نام شہک تھا، اس بچے نے باپ کو اپنی ماں کو قتل کرتے دیکھا تھا جس کے بعد وہ خوفزدہ ہوتا ہے۔نیر اعجاز نے بتایا کہ میرا کردار بچپن اور جوانی میں بات کرتے ہوئے ہکلاتا تھا، یہ میں پہلی بار لے کر آیا تھا، اس کے بعد شاہ رخ خان نے یہ انداز اپنایا۔انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان نے اپنی فلم ڈر میں جوہی چاولہ کے کردار ʼکرن کو ہکلاتے ہوئے پکارا تھا جو ان کا ڈائیلاگ کافی مشہور بھی ہوا تھا۔

تازہ ترین