• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت نے سکھر تباہ کردیا، ڈولفنز اور کچھوے بھی ختم کردیئے، سپریم کورٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ نے لب مہران پارک پر غیر قانونی تعمیرات اور سکھر میں دیگر جگہوں پر قبضے سے متعلق درخواست پر سندھ حکومت اور سکھر انتظامیہ کو کچھوؤں کیلئے محفوظ راستہ بنانے کی ہدایت کردی ۔ 

عدالت نے وائلڈ لائف، سیکرٹری آبپاشی اور کمشنر سکھر کو آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت عظمیٰ نے میونسپل کارپوریشن سکھر کی درخواست اور ٹورازم منصوبہ روکنے کی استدعا مسترد کردی ہے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سندھ حکومت نے سکھر تباہ کردیا، ڈولفنز اور کچھوے بھی ختم کردیئے۔

جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ آپ پارک کا انتظام کسی اور وجہ سے لینا چاہتے ہیں، آپ نے وہاں لوگوں کو سب لیز دے رکھی ہیں،چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا سمجھتے ہیں ہم نے سکھر نہیں دیکھا، ہم نے سکھر کا چپہ چپہ دیکھا ہے۔

جمعہ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس قاضی محمد امین احمد پر مشتمل بینچ کے روبرو لب مہران پارک پر غیر قانونی تعمیرات اور سکھر میں دیگر جگہوں پر قبضہ سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ 

دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ لب مہران پارک کا انتظام کبھی سکھر میونسپل کے پاس نہیں رہا۔

تازہ ترین