• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے دورۂ پاکستان کا عہد نبھانے کا اعلان کردیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) مشکل حالات میں پاکستان میں عالمی کر کٹ مقابلوں کو بحال رکھنے کے لئے ویسٹ انڈیز کر کٹ حکام نے دورئہ پاکستان کا عہدنبھانے کا اعلان کیا ہے۔ 

اس ضمن میں جمعہ کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شیڈ ول کے مطابق رواں سال دسمبر میں پاکستان سمیت کسی بھی ملک کے دورے سے متعلق کمٹمنٹ پوراکرنے کا مکمل ارادہ ہے۔ 

ہمارا ارادہ یہی ہےکہ ہم ٹورز کی ذمے داریاں پوری کریں گے۔ 

سی ای اوکرکٹ ویسٹ انڈیز جانی گریو کا کہنا ہے کہ ہم ماضی کی طرح دوسرے سے قبل تمام ضروری عمل کا جائزہ لیں گے۔

ویسٹ انڈیز پلیئرز ایسوسی ایشن اور کھلاڑیوں سے بات کی ہے انہوں نے کسی خدشات کا اظہار نہیں کیا ہے۔

تازہ ترین