• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے ہوگا‘ فیصل جاوید

اسلام آباد(اے پی پی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ہوں گے اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کا حق ملے گا۔ جمعہ کو ایوان بالا میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق قانون سازی پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے اور شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن، ای سی پی کا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں ای وی ایم کا استعمال ناگزیر ہے، 1970کے بعد تمام انتخابات میں دھاندلی کی شکایات آتی رہیں ہیں ۔

تازہ ترین