• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داتاگنج بخشؒ کی تعلیمات سے روشنی حاصل کی جائے،عالمی کانفرنس کااعلامیہ

لاہور(خبر نگار) حضرت داتا گنج بخش ؒ کے 978واں عرس مبارک کے موقع پر سہ روزہ عالمی کانفرنس بعنوان”عصری ،تہذیبی مسائل اور سیّدِ ہجویرؒ کی تعلیمات“ میں تیونس،یمن،برطانیہ، ترکی، افغانستان ، ایران،امریکہ اوربھارت کے دانشوروں نے شرکت کی ، کانفرنس کے آخری روز اعلامیہ جاری کیاگیا کہ آج اُمّتِ مُسلمہ جن مصائب ومشکلات کاشکار ہے، ان حالات میں حضرت داتا گنج بخشؒ کے فرمودات اور تعلیمات سے روشنی حاصل کی جائے ۔ شرکاء نے اس امرسے اتفاق کیاکہ خانقاہی نظام کی حقیقی روح کو زندہ کیا جائے ۔حضرت داتا گنج بخشؒ اور دیگر صوفیاءکرام نے لوگوں کے سیرت وکردار کو اسلامی منہج کے مطابق آراستہ کیا ۔اعلامیہ میں کہاگیا کہ تصوف اصلِ دین بلکہ دین کی روح ہے ۔حضرت داتا گنج بخش ؒ کا وضع کردہ صوفیانہ اندازِ فکر و عمل اپنانا وقت کا اہم تقاضا ہے ، تاکہ موجودہ دور میں افتراک ، انتشار، انتہا پسندی اور دہشت گردی جیسے مفاسد کا قلع قمع ممکن ہو سکے۔ عالمی کانفرنس کے شرکاءاس امر کا مطالبہ کرتے ہیں کہ کشف المحجوب سمیت اُمہات کتبِ تصوّف کو دینی درسیات کا حصّہ بنایا جائے ۔
تازہ ترین