• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈمنسٹریٹر شاہ شمس پارک کی مبینہ کرپشن کیخلاف ڈی جی پی ایچ اےکو درخواست ارسال

ملتان (سٹاف رپورٹر) شاہ شمس پارک کے ایڈمنسٹریٹر کی مبینہ کرپشن کے خلاف ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان کو درخواست دے دی گئی ، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مذکورہ افسر کے خلاف لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے انکوائریوں مکمل کر کے 30 روز میں رپورٹ طلب کر رکھی ہے تاہم پی ایچ اے کی جانب سے اس کرپٹ اہلکار کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ، درخواست گزار نے مطالبہ کیا کہ افسر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے - دوسری جانب درخواست گزار محمد قاسم نے الزام عائد کیا کہ ایڈمنسٹریٹر شاہ شمس پارک پہلے بھی کرپشن کی بنیاد پر پی ایچ اے شعبہ مارکیٹنگ سے نکالا جا چکا ہے ، یہ کرپٹ افسر انہیں درخواستیں واپس لینے کے دباؤ ڈال رہا ہے۔
ملتان سے مزید