• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لکس اسٹائل ایوارڈز 2021: حبا بخاری کی ووٹ کی اپیل

جیو انٹرٹینمنٹ کے رومانوی ڈرامہ سیریل ’دیوانگی‘ میں بہترین اداکاری کرکے لکس اسٹائل ایوارڈز کے لیے نامزد ہونے والی حبا بخاری نے مداحوں سے ووٹ کی اپیل کردی۔

اس حوالے سے حبا بخاری نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے لیے ایک خصوصی اسٹوری شیئر کی۔

حبا بخاری نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک بینر کی تصویر شیئر کی جس میں اُن چار معروف اداکاراؤں کی تصویریں شائع تھیں جو جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل میں شاندار اداکاری کرکے  لکس اسٹائل ایوارڈز کے لیے نامزد ہوئی ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کیے گئے بینر میں حبا بخاری، عائزہ خان، یمنیٰ زیدی اور صبور علی کی تصویر شائع تھیں۔

انسٹاگرام اسٹوری میں مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے حبا بخاری نے لکھا کہ ’مجھے ووٹ دیں۔‘

واضح رہے کہ سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے عبداللّہ کادوانی اور اسد قریشی کے پروڈیوس کردہ جیو انٹرٹینمنٹ کے رومانوی ڈرامہ سیریل ’دیوانگی‘ کو لکس اسٹائل ایوارڈز 2021 کے لیے ’بہترین ٹی وی سیریل‘ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

ڈرامہ سیریل ’دیوانگی‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ حبا بخاری اور اداکار دانش تیمور کو بھی لکس اسٹائل ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

حبا بخاری کو ’بہترین خاتون اداکارہ‘ اور دانش کو ’بہترین مرد اداکار‘ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

ڈرامہ سیریل ’دیوانگی‘میں حبا نے ایک غریب لڑکی کا کردار ادا کیا جبکہ دانش تیمور نے سیاسی پس منظر سے تعلق رکھنے والے ایک امیر تاجر سلطان درانی کا کردار ادا کیا ہے۔

خیال رہے کہ لکس اسٹائل ایوارڈز میں جیو انٹرٹینمنٹ نے دھوم مچادی ہے، جہاں اس کی پروڈکشن کے بہترین پروجیکٹس کو مختلف کیٹیگریز میں 25 نامزدگیاں ملی ہیں۔ 

تازہ ترین