• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لکس اسٹائل ایوارڈز 2021: نازش جہانگیر نے مداحوں سے پسندیدہ پھول کے بارے میں پوچھ لیا

جیو ٹی وی کے ڈرامے ’کہیں دیپ جلے‘ میں بہترین اداکاری کا مظاہرہ کرکے لکس اسٹائل ایوارڈز میں ایمرجنگ ٹیلنٹ کی کیٹیگری کے لیے نامزد ہونے والی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے مداحوں سے اُن کے پسندیدہ پھول کے بارے میں رائے دریافت کرلی۔

نازش جہانگیر نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سیاہ گلاب کی کچھ دلکش تصویریں شیئر کیں۔


اداکارہ نے انسٹاگرام پر گلاب کے پھول کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اس خوبصورتی کا مقابلہ کوئی نہیں کر سکتا ہے۔‘

اُنہوں نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کا پسندیدہ پھول کونسا ہے؟‘

نازش جہانگیر کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے اُن کے ساتھی اداکار محسن عباس نے لکھا کہ ’جس پھول کو زیادہ کہتے ہیں، مجھے وہ پھول پسند ہے۔‘

دوسری جانب مداحوں کی بڑی تعداد نے کہا کہ ’اُنہیں گلاپ کا پھول بہت پسند ہے جبکہ کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ اُنہیں موتیا کو پھول پسند ہے۔‘

واضح رہے کہ لکس اسٹائل ایوارڈز میں جیو ٹی وی کے ڈرامے ’کہیں دیپ جلے‘ میں بہترین اداکاری کا مظاہرہ کرنے پر نازش جہانگیر کو ایمرجنگ ٹیلنٹ کی کیٹیگری کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے سالانہ ایوارڈ شو ’لکس اسٹائل‘ میں اس برس جیو انٹرٹینمنٹ نے سب سے زیادہ نامزدگیاں حاصل کی ہیں۔

جیو ٹی وی اپنی بہترین پروڈکشن کے لیے ٹیلی ویژن کیٹیگریز میں مجموعی طور پر 25 نامزدگیاں حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

لکس اسٹائل ایوارڈز کی آفیشل ویب سائٹ پر ووٹنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے اورصارفین اپنے پسندیدہ اداکاروں کو ووٹ کر رہے ہیں۔ناظرین اپنے پسندیدہ اداکاروں کو ووٹ کرنے کیلئے یہ سائٹ وزٹ کرسکتے ہیں www.luxstyle.pk

تازہ ترین